امریکہ کی جانب سے چینی کمپنیوں پر بے بنیاد دباؤ سے غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتمادکو نقصان پہنچے گا،چین کی وزارت خارجہ

2019-07-23 18:41:32
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے تیئیس تاریخ کو رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ نے چینی کمپنیوں پر اپنی مرضی کے مطابق الزامات لگائے اور بے بنیاد دباؤ ڈالا بے شک اس سے امریکی پالیسی اور منڈی پر چین کے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو نقصان پہنچا ہے اور امریکی منڈی پر دوسرے ممالک کے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بھی ٹھیس پہنچے گا۔

نیویارک ٹائمز نے گزشتہ روز متعلقہ ڈیٹا کے حوالے سے ایک رپورٹ پیش کی ہے کہ چین امریکہ کشمکش کے باعث امریکہ کے اندر چین سے آنے والی سرمایہ میں تقریباً نوے فیصد کی بڑی کمی آئی ہے۔

متعلقہ رپورٹ کے مطابق ہوا چھون اینگ نے کہا کہ متعلقہ ڈیٹا کاابھی تک ہم نے پوری طرح جائزہ نہیں لیا ہے تاہم رپورٹ میں اس بات کا ذکر کیا گیا ہے کہ امریکی حکومت کی جانب سے چین کی سرمایہ کاری پر پابندی سے امریکہ کے نسبتاً پسماندہ علاقوں کونقصان پہنچا ہے اور چین کی سرمایہ کاری میں کمی سے امریکہ کے سائنس و ٹیکنالوجی کے صنعتی اداروں پر بھی منفی اثرات پڑے ہیں۔


شیئر

Related stories