چوبیس ممالک کے صحافیوں کا دورہ سنکیانگ

2019-07-23 18:42:19
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چودہ سے بائیس تاریخ تک چینی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام "شاہراہ ریشم کی مرکزی اقتصادی پٹی کا دورہ " کے نام سے سرگرمی کا سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے میں انعقاد کیا گیا۔جس کے تحت چین، امریکہ، روس، اٹلی، سعودی عرب ، ترکی اور پاکستان سمیت چوبیس ممالک کے صحافیوں نے سنکیانگ کا دورہ کیا۔انہوں نے پیشہ ورانہ مہارت کےتعلیمی تربیتی مراکز کے طلبہ، مسلم ائمہ اور مختلف قومیتوں کے عوام کے ساتھ براہ راست بات چیت کی۔متعدد ممالک کے صحافیوں نے انسداد دہشت گردی، شہریوں کی مذہبی آزادی کے تحفظ ، اقلیتی قومیتوں کی ثقافت کی خفاظت اور اقتصادی ترقی کے لئے چینی حکومت کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ چینی حکومت کی ان کوششوں پر تنقید ناقابل یقین ہے۔

ترکی کے اخبار "امرجلا" کے جنرل مینیجرٹنک اکوک نے کہا کہ پیشہ ورانہ مہارت کے تعلیی تربیتی مراکزانسداد دہشت گردی کے سلسلے میں دوسرے ممالک کیلئے ایک مثال ہے۔

سعودی عرب کے اخبار "الوطن"کے چیف ایڈیٹر خالد جہاد عبدالرزاق اللہ نے کہا کہ چین میں مسلمانوں کو مذہبی آزادی حاصل ہے۔کچھ ذرائع ابلاع نے رپورٹ کی ہے کہ چین میں مسلمانوں کو نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہے۔ یہ رپورٹ حقائق کےمنافی ہے۔

پاکستان کے قومی ٹی وی اسٹیشن کے میزبان ابرار نسیم واہلا نے بتایا کہ مقامی انتظامیہ بنیادی تنصیبات کی تعمیر کرتی ہے اور عوام کو روزگار اور مالی امداد فراہم کرتی ہے۔جس سےعوام کی زندگی بہتر ہورہی ہے۔


شیئر

Related stories