امریکہ کی بالادست سوچ بین الاقوامی نظام کو نقصان پہنچارہی ہے، سی آر آئی کا تبصرہ

2019-07-24 15:49:23
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

حال ہی میں امریکہ میں ایک سو سے زائد افراد کے لکھے ہوئے خط میں چین پر موجودہ بین الاقوامی نظام کے اصول کو نقصان پہنچانے کا الزام لگایا گیا ہےاور چین کی مخالفت کرنے کے لئے امریکہ کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔ان امریکی شخصیات کی باتیں نہ صرف جھوٹ کو حقیقت میں تبدیل کرنے کی کوشش ہیں، بلکہ تعصب بھی بھر پور ہیں۔

حقیقت سے یہ ثابت ہوا کہ یک طرفہ پسندی اور تحفظ پسندی کی حامل امریکی بالادستی کی سوچ بین الاقوامی نظام کو نقصان پہنچارہی ہے۔ایک طرف امریکہ نے اضافی ٹیرف لگانے کے ذریعے چین، میکسیکو ، کینیڈا ،یورپی یونین اور بھارت سمیت متعدد معیشتوں کے خلاف تجارتی کشمکش چھیڑرکھی ہے۔دوسری طرف امریکہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل، یونیسکو، پیرس موسمیاتی معاہدے اور ایران کے ایٹمی مسئلے پر جامع معاہدوں سے یک طرفہ طور پر الگ ہوگیا ہے۔

امریکہ کی کچھ سیاسی شخصیات اپنی مرضی کے مطابق بین الاقوامی نظام کو نقصان پہنچارہی ہیں اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے سے پہلو تہی کر رہی ہیں۔تاہم ان حقائق کے باوجود انہوں نے چین پر موجودہ بین الاقوامی نظام کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا۔اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ بین الاقوامی نظام ، جس کی چین حفاظت کرنے کی کوشش کررہا ہے، امریکہ کو نہیں چاہیئے۔چین موجودہ بین الاقوامی نظام کے بانی ممالک میں سے ایک ہے اور چین موجودہ نظام سے فائدہ اٹھانے کے ساتھ ساتھ اس کا تحفظ بھی کرتاہے۔بین الاقوامی نظام کو نقصان پہنچنا چین کے مفادات سے مطابقت نہیں رکھتا۔

موجودہ بین الاقوامی نظام میں غیر منصفانہ اور غیرمناسب عناصر موجود ہیں۔چین کو بطور ذمہ دار ملک بین الاقوامی نظام کی اصلاحات اور عالمی طرز حکمرانی کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔چین کے پیش کردہ نئے نظام اور نئی منصوبہ بندی کا مقصد مشترکہ کامیابی اور مشترکہ ترقی کو عمل میں لانا ہے۔

موجودہ عالمی صورتحال میں بڑی تبدیلیاں آرہی ہیں۔مختلف ممالک کو بین الاقوامی نظام اور عالمی طرز حکمرانی کے نظام بنانے کے لئے صلاح و مشورہ کرنا چاہیئے۔مختلف ممالک کو اس بالادست سوچ سے خبردار رہنا چاہیے اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کی بنیاد پر قائم بین الاقوامی نظام کے تحفظ کی مثبت طور پر کوشش کرنا چاہیئے۔


شیئر

Related stories