امریکہ عالمی تعاون اور ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے، سی آر آئی کا تبصرہ

2019-07-26 18:57:28
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

حال ہی میں سو سے زائد امریکی افراد کے لکھے ہوئے خط میں کہا گیا ہے کہ چین اقتصادی مفادات کے ذریعے دنیا بھر میں اپنے اثرورسوخ کے دائرے کو بڑھانے کی کوشش کررہا ہے۔یہ بات ساری دنیا پر چین کی ترقی کے مثبت اثرات کو بد نام کرنے کی کوشش ہے۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کچھ امریکی افراد چین کی بطور اقتصادی طاقت مضبوطی سے نفرت کرتے ہیں۔

دراصل یک طرفہ پسندی اور تحفظ پسندی دنیا بھر میں تعاون اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے، جس پر کچھ امریکی شخصیات قائم ہیں۔حالیہ چند برسوں کے دوران امریکہ نے اپنے ذاتی مفادات کے لئے تجارت کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی ہیں، جس کے عالمی تجارت، سرمایہ کاری اور معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔آئی ایم ایف کی سابق سربراہ کرسٹینا لگارٹ نے حال ہی میں جی 20 گروپ کو پیش کی جانے والی رپوٹ میں کہا کہ ٹیرف کے حوالے سے کشمکش مارکیٹ اور سرمایہ کاروں کی حوصلہ شکنی کررہی ہے۔ اب تک ٹیرف پر کشمکش کی وجہ سے کل چار کھرپ پچپن ارب امریکی ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ امریکہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں بالادستی کے رویے پرعمل پیرا ہے۔جس سےٹیکنالوجی کی ترقی کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔مثال کے طور پر 5 جی ٹیکنالوجی سمیت اعلیٰ ٹیکنالوجی کے شعبے میں اپنی بالا دستی برقرار رکھنے کے لئے امریکہ نے قومی طاقت کے ذریعے چینی کاروباری اداروں پر پابندیاں لگائیں۔

حالیہ چند برسوں میں دنیا کی اقتصادی ترقی میں چین کا حصہ 30 فیصد سے زائد رہاہے، جو پہلے نمبر پر آتا ہے۔چین کی بڑی منڈی سمندر پار کاروباری اداروں کے لئے زیادہ فائدہ فراہم کرتاہے اسی طرح چینی مارکیٹ کی مانگ اور سرمایہ کاری دوسرے ممالک میں روزگار کے متعدد مواقع فراہم کرتی ہیں۔چین دوسرے ممالک کے ساتھ 5جی سمیت جدید ترین ٹیکنالوجی کی تحقیق کے ثمرات شیئر کرنا چاہتا ہے۔

"دی بیلٹ اینڈ روڈ" انیشیٹیو پر عمل درآمد کے چھ سالوں میں چین اور بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کے درمیان سازوسامان کا تجارتی حجم ساٹھ کھرب امریکی ڈالرسے تجاوز کر چکا ہے ۔ ایک پاکستانی دانشور کہتے ہیں کہ چین پاکستان کے اندر متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کررہا ہے، جس سے پاکستان کی معیشت مستحکم ہو رہی ہے اور پاکستان مغربی ممالک کے قرض کے جال سے نکل سکتا ہے۔

امریکہ کو دنیا کی بڑی معیشت کی حیثیت سے دوسرے ممالک کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی بجائے ترقی کے لئے خدمات سرانجام دینے چاہیئں۔اقتصادی عالمیگریت تاریخ کے رجحان سے مطابقت رکھتاے۔کھلے پن اور تعاون کے رجحان کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی ۔ 


شیئر

Related stories