"چینی پرچم کے ایک ارب چالیس کروڑ محافظ ہیں"

2019-08-05 17:12:10
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

حالیہ دنوں ہانگ کانگ میں مشتعل ہجوم نے چینی پرچم کی بے حرمتی کی۔اس واقعے کی نا صرف شدید مذمت کی گئی بلکہ قومی جھنڈے کی حفاظت کے لیے چین بھر میں ایک مہم کا آغاز ہو گیا ہے ۔

سوشل پلیٹ فارم پر چینی پرچم کی حفاظت کے لیے لوگ پرخلوص جذبات کا اظہار کر رہے ہیں ، قومی پرچم کے محافظ مختلف علاقوں سے پیغامات بھیج رہے ہیں ۔ اس موضوع پر خیالات کا اظہار کرنے والوں کی تعداد ایک ارب ستانوے کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔

متعدد نیٹ صارفین نے پانچ ستاروں سے سجے چین کے سرخ پرچم کے حوالے سے اپنی اپنی کہانیاں بھی سنائیں جو کہ محض کہانیاں نہیں ، بلکہ مخلص اور محب وطن لوگوں کے دلی جذبات بھی ہیں۔

آج ، پورے ملک میں عظیم الشان پرچم بردارتقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔


شیئر

Related stories