شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کی جانب سے ہانگ کانگ کے معاملے پر چین کے موقف اور اقدامات کی مکمل حمایت
شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے گیارہ تاریخ کو ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ شمالی کوریا ہانگ کانگ کے معاملے پر چین کے موقف اور اقدامات کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ڈی پی آر کے نے چین کے اندرونی امور میں بیرونی قوتوں کی حالیہ مداخلتی کو ششوں کے بارے میں تشویش اور مخالفت کا اظہار کیا ہے ۔ان کاروائیوں سے ہانگ کانگ کے معاشرتی تحفظ اور نظم و ضبط کو نقصان پہنچ رہا ہے ، اور ہانگ کانگ کے شہریوں کی جان و مال کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
ترجمان نے زور دے کر کہا کہ ڈی پی آر کے اصولی موقف یہ ہے کہ ہانگ کانگ چین کا ہانگ کانگ ہے اور وہ کسی بھی ملک ، تنظیم یا فرد کو چین کی خودمختاری ، سلامتی اور "ایک ملک ، دو نظام" کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ ڈی پی آر کے قومی خودمختاری ، سلامتی ، علاقائی سالمیت اور ہانگ کانگ کی خوشحالی اور استحکام کے دفاع کے لئے چینی پارٹی اور حکومت کے اقدامات کی مکمل حمایت کرتا ہے۔