ہانگ کانگ ہوائی اڈے پر پرتشدد کارروائی، ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کی شدید مذمت

2019-08-14 16:24:47
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کے ترجمان نے تیرہ اگست کی رات کو ہانگ کانگ کےہوائی اڈے پر ہونے والی پرتشدد کارروائی کی شدید مذمت کی ۔ چودہ اگست کی صبح حکومتی ترجمان نےاپنے بیان میں کہا کہ تیرہ تاریخ کی سہ پہر بڑی تعداد میں مشتعل مظاہرین ہوائی اڈے پر جمع ہوئے ۔انہوں نے ہوائی اڈے پر جاری معمول کے کاموں میں رکاوٹ ڈالی جس سے مسافروں کو ناصرف پریشانی کا سامنا کرنا پڑا بلکہ انہیں نقصان بھی پہنچا ۔ یہ کارروائی پرامن احتجاج کے زمرے میں ہرگز نہیں آتی ۔ ان مظاہرین نےہوائی اڈے پر ایک مسافر اور ایک صحافی پر تشدد بھی کیا اور یہ مظاہرین اس مسافر کو ہسپتال تک پہنچانےکی راہ میں بھی حائل ہوئے۔ اس پورے ہنگامے کو روکنے کے لیے جب ہانگ کانگ پولیس وہاں پہنچی ، تو مظاہرین نےپولیس پر بھی حملہ کیا ۔ ترجمان نے کہا کہ ایسی پرتشدد کارروائیاں مہذب معاشرے کے بنیادی اقدار کے خلاف ہیں اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت ان کی سخت مذمت کرتی ہے ۔ ہانگ کانگ پولیس ہر صورت ان مجرموں کو قانون کے دائرے میں لا کر قرار واقعی سزا دے گی

شیئر

Related stories