مستحکم طور پر آگے بڑھنے والی چینی معیشت چیلنجز سے نمٹ سکتی ہے، سی آر آئی کا تبصرہ

2019-08-14 19:06:39
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے شماریات کے قومی بیورو کی جانب سے چودہ اگست کو جاری کردہ رواں سال کے پہلے سات مہینوں کے اقتصادی اعدادوشمار کے مطابق چین کی معشیت کا پیمانہ مناسب ہے اور یہ مجموعی طور پر آگے بڑھ رہی ہے۔چینی معشیت کے مطالعہ کے لئے مختصر عرصے میں اتار چڑھاؤ کی بجائے مجموعی صورتحال اور طویل المدتی رجحان پرتوجہ دینی چاہیے۔رواں سال کے پہلے سات مہینوں کے اعدادو شمار سے ظاہر ہوتاہے کہ صنعتی ڈھانچے اور مانگ کے ڈھانچے کے لحاظ سے چینی اقتصادی ڈھانچے میں مسلسل بہتر ی آرہی ہے۔

موجودہ سنگین اور پیچیدہ صورتحال کے تناظر میں چینی معیشت کی مستحکم ترقی کوئی آسان کام نہیں۔امریکہ کی جانب سے چھیڑی ہوئی تجارتی کشمکش کی وجہ سے عالمی معیشت پر غیریقینی کے بادل چھائے ہوئے ہیں ۔آئی ایم ایف اور عالمی بینک سمیت عالمی تنظیموں نے رواں سال اور اگلے سال کے لئے عالمی معیشت میں متوقع ترقی کی حد میں کمی کی ہے۔اس صورتحال میں چینی حکومت نے مثبت مالی پالیسی اور مستحکم کرنسی پالیسی کا نفاذ کیا ہے۔بڑے پیمانے پر ٹیکس اور فیس کم کرنے سمیت سلسلہ وار اقدامات کے ذریعے چین کی معیشت چیلنجز سے نمٹ سکتی ہے۔

اس وقت چینی معشیت کی شرح ترقی دنیا بھر کی اہم معیشتوں میں سر فہرست ہے۔چین عالمی اقتصادی ترقی کے لئے سب سے طاقتور انجن ہے۔چاہے بیرونی ماحول میں کیسی ہی تبدیلی کیوں نہ آئےچین اصلاحات اور کھلے پن کو آگے بڑھانے کی کوشش کرے گا۔چینی معیشت مشکلات کے دور میں بھی ترقی کرے گی۔


شیئر

Related stories