امریکی وزارت تجارت کا ہواوے کی تجارت پر عائد پابندی کے نفاذ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ
19 تاریخ کو امریکی وزارت تجارت نے ایک بار پھر امریکہ میں چینی مواصلاتی کمپنی ہوا وے کی مصنوعات اور خدمات پر عائد تجارتی پابندی کے نفاذ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ امریکی صارفین بری طرح متاثرہ نہ ہو ں ۔
یاد رہے کہ رواں سال پندرہ مئی کو ، امریکی وزارت تجارت نے ہواوے اور اس کے 68 ذیلی اداروں کو باپندی کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ 20 مئی کو وزارت تجارت نے 90 دن کا عارضی لائسنس جاری کیا تاکہ ہواوے اور اس کے ذیلی اداروں کو "مخصوص سرگرمیوں" میں شریک ہونے کی اجازت دی جاسکے اور امریکہ میں موجود نیٹ ورکس کے آپریشن اور موبائل خدمات کو برقرار رکھا جا سکے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے حال ہی میں کہا کہ انہیں امید ہے کہ امریکہ ہواوے سمیت دیگر چینی کمپنیوں کے خلاف بلاجواز دباؤ اور پابندیوں کا سلسلہ بند کرے گا اور چینی کاروباری اداروں کے ساتھ منصفانہ اور غیر جانبدارانہ سلوک کرے گا۔