سری لنکن صدر کی سنکیانگ امور پر چین کے مؤقف کی بھرپور حمایت

2019-08-23 10:37:13
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اکیس اگست کوسری لنکا کے صدر متھری پالا سری سینا نے چینی سفیر چھن شو یوان سے ملاقات کی اور سنکیانگ کے معاملے پر چین کے مؤقف کے لیے اپنی بھر پور حمایت کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ چین اور سری لنکا روایتی دوستانہ ملک ہیں ، چین سنکیانگ کے معاملے پر سری لنکا کے منصفانہ کردار کی تعریف کرتا ہے۔

سری لنکا کے صدر نے کہا کہ سری لنکا چین کے انسداد دہشت گردی کے اقدامات کی حمایت کرتا ہے اور سری لنکا میں"اکیس اپریل " کےدہشت گرد حملے کے بعد چین کی بے لوث مدد کا شکر گزار ہے۔

دونوں فریقین اس بات پر متفق ہیں کہ چین اور سری لنکا دونوں سامراجیت اور بالادستی کا شکار تھے۔ دونوں ممالک"جمہوریت اور آزادی" کی آڑ میں دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں بیرونی قوتوں کی مداخلت کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک بین الاقوامی سطح پر باہمی مفاہمت اور روابط کو مستحکم رکھیں گے،ایک دوسرے کے بنیادی مفادات سے وابستہ امور پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے رہیں گے اور مشترکہ طور پر "دی بیلٹ اینڈ روڈ" اور ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دیں گے۔


شیئر

Related stories