بیرونی غیر یقنی صورتحال سے نمٹنے کے لیے چین کھلے پن کی وسعت کو یقینی بنائے گا ۔سی آر آئی تبصرہ

2019-09-04 18:52:15
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

حال ہی میں چین نے کھلے پن کی وسعت کے لیے سلسلہ وار اقدامات اختیار کئے ہیں ۔ جن میں شہر سن زن میں چینی خصوصیات کے حامل جدید ترقیاتی مثالی زون کا قیام ، شنگھائِی میں بندرگاہ کے نزدیک آزاد تجارتی زون کے نئے ضلع کی تعمیر ، شان دونگ ، جیانگ سو ، حہ بے ، یونان اور حہ لونگ جیانگ سمیت چھ صوبوں میں چھہ نئے آزاد تجارتی آزمائشی زونز کا قیام ، مرکزیمالیاتی کمیٹی کے اجلاس میں کھلے پن اور تعاوں میں مزید مضبوط تخلیق اور اعلی ویلیو ایڈڈ صنعتی چینزکے قیام پر زور اور تجارتی مصرف میں اضافہ شامل ہیں ۔
اس حوالے سے سی آر آئی کے تبصرے میں کہا گیا ہے کہ اصلاحات اور کھلی پالیسی چین کی ترقی کی ایک اہم کلید ہے ۔چین غیر متزلزل طور پر اپنے کھلے پن کوبڑھائے گا اور دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ تعاون کو فروغ دے گا ۔چین-امریکہ معاشی اور تجارتیکشمکش کے تناظر میں ، چین کھلے پنکی پالیسی پرگامزن رہتے ہوئے بیرونی غیر یقینی صورتحال کا جواب دے گا ۔ چینآزاد تجارت کے تحفظ اور کھلے پن پرمبنی عالمیمعیشت کی تعمیر کے لیے اپنی حکمت عملی اورسوچ پیش کرے گا ۔

شیئر

Related stories