چینی ٹی وی سی جی ٹی این کی اینکر لیو شین کی امریکی ٹی وی نیٹ ورک سی این بی سی پر گفتگو

2019-09-05 16:20:19
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی ٹی وی سی جی ٹی این کی انگریزی نشریات کی اینکر لیو شین نے تین تاریخ کو امریکی ٹی وی نیٹ ورک سی این بی سی کے پروگرام اسکواک آن دی سٹریٹ میں شرکت کی اور امریکی اینکرز کے ساتھ چین امریکہ تجارتی و معاشی بات چیت اور کش مکش کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

یاد رہے کہ تیس مئی کو لیو شین نے امریکی ٹی وی نیٹ ورک فاکس کی اینکر ٹریسی ریگن کے ساتھ براہ راست نشریات میں اس موضوع پر بات کی تھی۔تین تاریخ کی نشریات سے پہلے لیو شین نے کہا کہ میں زبانی لڑائی نہیں لڑنا چاہتی ۔چین اور امریکہ تعلقات کے حوالے سے ، کوئی بھی مختلف نکتہ نظر رکھ سکتا ہے ۔ میں امریکی عوام کے سامنے ایک نیا نکتہ نظر یعنی چینی نکتہ نظر پیش کرسکتی ہوں ، تاکہ ان کے خیالات زیادہ معروضی اور جامع ہوں۔


شیئر

Related stories