چین اور عرب ممالک کی چوتھی ایکسپو کا افتتاح ، شی جن پھنگ کا تہنیتی پیغام افتتاحی تقریب میں پڑھ کر سنایا گیا
چین اور عرب ممالک کی ایکسپو پانچ ستمبر کو چین کے صوبہ نینگ شیا کے شہر ین چھوان میں افتتاح ہوا۔ چین کی قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کے نائب صدر چھاو جیئن مینگ نے افتتاحی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے چینی صدر مملکت شی جن پھنگ کا تہنیتی پیغام پڑھ کر سنا یا۔
انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین اور عرب ممالک کے درمیان ترقیاتی حکمت عملی کے تحت رابطہ مضبوط ہوگیا ہے ۔ اعلی سطحی تبادلوں میں اضافہ ہوا ہےاور سیاسی باہمی اعتماد مزید بڑھ گیا ہے۔ فریقین کے درمیان بنیادی تنصیبات ، توانائی ، اقتصادی و تجارتی زونز ، ہائی و جدید ٹیکنالوجی اور مالیات سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے نمایان ثمرات سامنے آئے ہیں ۔
موجودہ ایکسپو میں نواسی ممالک ، ایک سو سات نمائشی وفود اور دو ہزار نو سو سے زائد علاقائی تنظیمیں ، تجارتی ایسوسی ایشنز ، صنعتی و کاروباری ادارے شرکت کر رہے ہیں ۔