ہانگ کانگ کے فسادات کے پیچھے سیاسی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔سی آر آئی تبصرہ

2019-09-06 20:18:38
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ہانگ کانگ کے حالیہ پرتشدد فسادات میں ، کچھ بنیاد پرستوں نے کھلم کھلا "ہانگ کانگ کی آزادی" کا نعرہ لگایا ہے ۔ان سرگرمیوں سے کلر ریولوشن کی بو آرہی ہے۔ اور اس کے پیچھے سرگرم امریکہ کے نیشنل ڈیموکریٹک فاؤنڈیشن کا "سیاسی کالا ہاتھ" آہستہ آہستہ منظر عام پر آرہا ہے۔سی آر آئی تبصرہ نگار نے یہ خیال ظاہر کیا کہ خواہ یہ کالا ہاتھ کیسی بھی سازش کرلے ہانگ کانگ میں "رنگین انقلاب"کی کوشش ضرور ناکام ہوگی۔

اطلاعات کے مطابق نیشنل ڈیموکراٹک فاؤنڈیشن کا قیام 1983 میں عمل میں آیا۔کہا جاتا ہے کہ یہ ایک "غیر سرکاری تنظیم" ہے تاہم اصل میں اس کی زیادہ تر رقوم سرکاری ذرائع سے حاصل ہوتی ہیں۔ یہ "دوسرے ممالک میں جمہوریت کی حمایت " کی آڑمیں ان ممالک کی حکومتوں کو توڑنے کا کام کرتا ہے۔

تبصرے میں کہا گیا کہ ہانگ کانگ میں " کلر ریولوشن" کے لئے زمین سازگار نہیں ہے۔امریکہ کے نیشنل ڈیموکراٹک فاؤنڈیشن سمیت بیرونی سیاسی قوتوں کو قومی خودمختاری ، سلامتی اور اتحاد کے تحفظ کے لئے ، اور ہانگ کانگ کی خوشحالی اور استحکام کے تحفظ کے لیے چینی حکومت اور عوام کے مضبوط اور پختہ عزم کے بارے میں کسی غلط فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔ اگر ہانگ کانگ کی حکومت پرتشدد سرگرمیوں پر قابو نہیں پا تی تو مرکزی حکومت بیکار نہیں بیٹھے گی ۔ مرکزی حکومت ایسے تمام طریقے اور اقدامات اختیار کرے گی جن سے ان فسادات کا خاتمہ ہواور بیرونی سیاسی قوتوں کے سیاسی کالے ہاتھ کٹ سکیں۔


شیئر

Related stories