جامع اصلاحات کو گہرائی تک لے جانے کے لئے مرکزی کمیٹی کے دسویں اجلاس کا انعقاد

2019-09-10 10:40:34
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری، صدر مملکت ، مرکزی فوجی کمیشن کے چیرمین اور جامع اصلاحات کو گہرائی تک لے جانے کے لئے قائم مرکزی کمیٹی کے صدر شی جن پھنگ نے نو ستمبر کو اس کمیٹی کے دسویں اجلاس کی صدارت کی۔انہوں نے پرزور الفاظ میں کہا کہ اصلاحاتی نظام کو زیادہ موثر بنانے اور اصلاحات کے عمل میں حاصل کردہ نتائج کو مضبوط بنانے پر توجہ دی جائے اور مختلف شعبوں کے نظام کو بہتر بنایا جائے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ جدیدمینوفیکچرنگ اور جدید سروس انڈسٹریز کی مشترکہ ترقی کو آگے بڑھایا جائے اور نجی کاروباری اداروں کی ترقی کی حمایت کی جائے۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیاکہ اعلیٰ معیار کے حامل تجارت کو فروغ دیا جائے اور افرادی قوت اور باصلاحیت افراد کے آنے جانے کے عمل کوآسان بنایا جائے۔

علاوہ ازین اجلاس میں تعلیم، خوراک کی سکیورٹی ، مالیاتی بنیادی تنصیبات ، سماجی سکیورٹی اور ماحول دوست اقدامات سمیت مختلف امور کے حوالے سے احکامات دیے گئے۔


شیئر

Related stories