چین کے وزیراعظم کی چین اور امریکہ کے کاروباری شخصیات کے مذاکرات میں شریک امریکی نمائندوں سے بات چیت

2019-09-11 10:14:06
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

دس ستمبر کی سہ پہر کو چین کے وزیراعظم لی کھہ چھیانگ نے بیجنگ میں چینی اور امریکی کاروباری شخصیات کے مذاکرات میں شریک امریکی نمائندوں سے بات چیت کی۔امریکہ کی صنعتی و تجارتی شعبے اور سابق عہدے داروں کے نمائندوں نے چین-امریکہ تجارتی تعلقات پر خیالات اور تجاویز پیش کیں ۔

چین کے وزیراعظم لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ رواں سال چین-امریکہ سفارتی تعلقات کے قیام کی چالیسویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔گزشہ چالیس سالوں کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ معاشی و تجارتی تعلقات میں مسلسل اضافہ ہوا ہے جس سے دونوں ممالک نے مشترکہ طور پر فائدہ اٹھایا ہے۔چین دنیا کا سب سے بڑا ترقی پزیر ملک ہے اور امریکہ سب سے بڑا ترقی یافتہ ملک ہے۔دونوں ممالک کے درمیان بڑے پیمانے پر مشترکہ مفادات موجود ہیں۔فریقین کو دونوں ممالک کے رہنماؤں کے طے شدہ اتفاق رائے کے مطابق برابری اور باہمی احترام کے اصول کی بنیاد پر تنازعات کو حل کرنا چاہیئے۔ لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ چین مزید کھلےپن کی طرف جارہا ہے اور کاروبار ی ماحو ل کو مزید سازگار بنارہا ہے۔چین میں وسیع منڈی موجود ہے اور امریکہ سمیت ختلف ممالک کے کاروباری اداروں کو چین میں سرمایہ کاری کو وسعت دینے کا خیرمقدم کرتاہے۔


شیئر

Related stories