ہانگ کانگ کے مختلف حلقوں کی جنب سےاقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے حہ چھو جھونگ کےخطاب کی تعریف

2019-09-12 10:26:55
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ہانگ کانگ خواتین ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن حہ چھو جھونگ نے گیارہ تاریخ کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی بیالیسویں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حال ہی میں ہانگ کانگ میں ہونے والے پر تشدد غیرقانونی مظاہروں کی مزمت کی ۔ اور عالمی برداری سے ان پرتشدد مظاہروں کی مزمت کی اپیل بھی کی ۔ ہانگ کانگ کے مختلف حلقوں نے حہ چھو جھونگ کے اس خطاب کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دنیا کو ہانگ کانگ کی حقیقی صورت حال سے آگاہ کیا ،جس سے عالمی برداری ہانگ کانگ کی صورت حال کو جامع اور بہتر انداز میں جج کر سکتی ہے ۔ حہ چھو جھونگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتہا پسند مظاہرین کی قلیل تعداد کے خیا لات ہانگ کانگ کے پچہتر لاکھ شہریوں کی نمائندگی نہیں کرسکتے۔ ہانگ کانگ کے شہری اس سازش کو برداشت نہیں کریں گے ۔ ہانگ کانگ فیڈریشن آف اوورسیز چائنیز کے نائب سربراہ لی رون جی نے کہا کہ حہ چھو جھونگ کے خطاب سے ہانگ کانگ کے شہریوں کے دلی جذبات کا اظہار ہوا ہے ۔ ہم کبھی بھی ایسے پرتشدد عمل کی اجازت نہیں دے سکتے۔اس کی بجائے ہم ان کاروائیوں کی سخت مخالفت کرتے ہیں ، کیونکہ یہ پرتشدد کاروائیاں ہماری خواہش اور روایات کے خلاف ہیں ۔ حہ چھو جھونگ نے اس عالمی پلیٹ فارم کے ذریعے اقوام متحدہ اور مختلف ممالک کے عوام کو حقائق سے آگاہ کیا ہے ۔ ہم حہ چھو جھونگ کے اس خطا ب کی بھر پور حمایت کرتے ہیں ۔ اس کے علاوہ ہانگ کانگ کے مختلف حلقوں نے حہ چھو جھونگ کے اس خطاب کو خوب سراہا ۔


شیئر

Related stories