ہانگ کانگ خواتین ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن حہ چھو جھونگ کی ہانگ کانگ میں پرتشدد کارروائیوں کی سخت مزمت

2019-09-12 10:34:03
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ہانگ کانگ خواتین ایسوسی ایشن کی چیئرمین حہ چھو جھونگ نے گیارہ تاریخ کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی بیالیسویں کانفرنس سے خطاب کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے ہانگ کانگ میں پرتشدد مظاہروں کی سخت مزمت کی ۔ انہوں نے عالمی برادری کو بتایا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران ہونے والےپرتشدد مظاہروں نے ہانگ کانگ کے شہریوں کو پریشان کیا ہے ۔ انہوں نے ان پرتشدد مظاہروں کے خاتمے کی اپیل کی تاکہ ہانگ کانگ میں ناقابل تلافی مسائل پیدا نہ ہوجائیں ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہانگ کانگ میں نو جون سے اب تک ایک سو تیس مظاہرے ہوئے ہیں ، ان میں سے ایک سو دس مظاہروں میں غیرقانونی سرگرمیاں اختیار کی گئیں اور تشدد کیاگیا ۔ ان مظاہروں کے نتیجے میں درجنوں کمپنیاں بند ہوئی ہیں بہت سے مزدور بے روزگار ہو گئے ہیں ۔ ہانگ کانگ کے عام شہری ان غیرقانونی مظاہروں کا سب سے زیادہ شکارہوئے ہیں ۔اس کے علاوہ ،ان مظاہروں سے بچوں اور خواتین کی زندگی پربھی منفی اثرات مربت ہوئے ہیں


شیئر

Related stories