نیدرلینڈز میں چائنہ انٹرنیشنل ریڈیو اینڈٹیلی ویژن انڈسٹری ایکسچینج کانفرنس - چائنہ جوائنٹ بوتھ ۲۰۱۹ کا انعقاد

2019-09-15 16:35:07
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چائنہ انٹرنیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن انڈسٹری ایکسچینج کانفرنس - چائنہ جوائنٹ بوتھ ۲۰۱۹ چودہ ستمبر کو ، ایمسٹرڈم کے انٹر نیشنل براڈ کاسٹنگ کنونشن میں منعقد ہوئی۔ایکسچینج کانفرنس میں نشریاتی شعبے اور ٹیلی ویژن انڈسٹری میں فائیو جی ، الٹرا ہائی ڈیفینیشن ، سمارٹ براڈکاسٹنگ ، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور وی آر سمیت نئی مصنوعات اور ٹیکنالوجی کو متعارف کروایا گیا۔ اس کے علاوہ چین کی نشریات اور ٹیلی ویژن مارکیٹ کی تیز رفتار ترقی اور تبدیلیوں کو دکھایا گیا اور چین کی نشریاتی صنعت کی ترقی کے تجربے اور قومی ٹیکنالوجی کی مصنوعات کو پیش کیا گیا۔

چائنیز اکیڈمی آف انجینئرنگ کے ماہر اورسی سی ٹی وی کے سابق چیف انجینئر ڈنگ وین ہوا نے سب سے پہلے چین کی نشریاتی صنعت کی موجودہ صورتحال اور خصوصیات کی روشنی میں چین کی 4K الٹرا ہائی ڈیفینیشن کی ترقی اور چین کی طرف سے پیش کیے گئے "5G + 4K / 8K + AI" کے ترقیاتی تصور کا اطلاق کیا۔ بین الاقوامی براڈکاسٹنگ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیف تجزیہ کار ریکا کوپون نے اپنی تقریر میں اعداد و شمار اور ایک مثالی نمونے کے طور پر مستقبل میں چین کی نشریاتی صنعت کی ترقی پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا اور بین الاقوامی نشریاتی صنعت میں چینی کاروباری اداروں کی مصنوعات اور ٹیکنالوجیز کے اہم کردار کی تعریف کی۔ 


شیئر

Related stories