چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ روس پہنچ گئے

2019-09-17 10:07:14
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

روس کے وزیر اعظم میدو یدیف کی دعوت پر چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ مقامی وقت کے مطابق سولہ تاریخ کی سہ پہر خصوصی طیارے کے ذریعے سینٹ پیٹرزبرگ پہنچے۔لی کھہ چھیانگروس کے سرکاری دورے کے ساتھ ساتھ چین اور روس کے وزرائے اعظم کے درمیان چوبیسویں مقررہ ملاقات میں شرکت کریں گے۔
لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ رواں سال چین اور روس کے سفارتی تعلقات کے قیام کا سترواں سال ہے۔ کچھعرصہ قبل چینی صدر شی جن پھنگ نے روس کا کامیاب دورہ کیا ۔دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو نئے عہد میں جامع اسٹریٹجک رابطے کے ساتھی کے تعلقات کی بلندیوں تک لے جایا گیا ہے۔جس سےدونوں ممالک کےتعلقاتمزید بلندی اور مزید بڑی ترقیکے نئے مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ چین اور روس کے درمیان وزرائے اعظم کی موجودہ ملاقات سے دونوں ممالک کے جامع حقیقی تعاون میں نئے نتائج کے حصول کو آگے بڑھایا جاسکے گا۔ چین اور روس کے درمیان نئے عہد میں جامع اسٹریٹجک رابطے کے ساتھی کے تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے گااور اس کے ثمرات دونوں ممالک کی عوام تک پہنچائے جائیں گے۔
لی کھہ چھیانگ نے مزید کہا کہ موجودہ عالمی صورتحال میں پیچیدہ اور گہری تبدیلیاں آرہی ہیں۔عالمی معیشت میں سست روی میںبھیمسلسل اضافہ ہورہاہے۔ اس کے پیش نظر چین روس کے ساتھ عالمی امور میں رابطے اور تعاون کو مضبوط بنانا چاہتا ہے، کثیرالطرفہ پسندی اور آزاد تجارت کا مشترکہ طور پر تحفظ کرنا چاہتا ہے ، اورعالمی حکمرانی کو بہتر بنانے، کھلی عالمی معیشت کی تشکیل اور علاقائی نیز دنیا کے امن ، ترقی اور خوشحالی کا تحفظ کرنے کے لیے مشترکہ طور پر خدمات سرانجام دینا چاہتا ہے۔


شیئر

Related stories