چین کے شعبہِ ڈاک کی تیز رفتار ترقی

2019-09-17 16:44:20
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے قومی ڈاک بیورو کے ڈائریکٹر ما جون شینگ نے سترہ ستمبر کو بیجنگ میں اپنے ایک بیان میں کہا کہ عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے بعد گزشتہ ستر سالوں میں ملک میں پوسٹل خدمات کی مجموعی تعداد سات ہزار سات سو گنا سے زیادہ بڑھ چکی ہے۔تحصیل اور قصبوں میں ایکسپریس شاپس کی شرح کوریج پچانوے فیصد سے زیادہ ہے اور دیہات تک ڈاک کی براہ راست رسائی بنیادی طور پر مکمل ہوچکی ہے۔ اس وقت چین میں ہوا بازی ، ریلوے اور شاہراہوں سمیت نقل و حمل کے مختلف طریقوں پر مشتمل شہری اور دیہی علاقوں کو جوڑنے والی ڈاک اور ایکسپریس سروس کا ایک جامع و جدید نیٹ ورک وجود دمیں آیا ہے ۔اطلاع کے مطابق تاحال چین نےڈاک کے ذریعے دنیا کے دو سو سے زیادہ ممالک اور خطوں کے ساتھ تعلقات قائم کیے ہیں۔


شیئر

Related stories