خواتین کے عالمی نصب العین کی ترقی کے لیےچینی خواتین اپنا منفرد کردار ادا کرتی ہیں ، سی آر آئی کا تبصرہ

2019-09-19 20:05:41
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی حکومت نے انیس ستمبر کو گزشتہ ستر برسوں میں چینی خواتین کی ترقی کے حوالے سے وائٹ پیپر جاری کیا ہے۔ اس وائٹ پیپر میں سیاسی حیثیت ، تعلیمی معیار ، صحت کے حالات ، فلاح و بہبود اور بین الاقوامی تبادلوں اور تعاون میں خواتین کی شرکت سمیت مختلف پہلووں سے چینی خواتین کی جانب سے فرائض کی انجام دہی پر روشنی ڈالی گئی ۔

عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے بعد سے گزشتہ ستر سالوں میں چینی خواتین نے چین کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ خاص طور پر چینی کمیونسٹ پارٹی کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد شی جن پھنگ کی نئے عہد میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے نظریات کی رہنمائی میں کروڑوں چینی خواتین نے ملک کی معاشی و سماجی ترقی میں اہم کردار ادا کیا اور چین کو خواتین کے نصب العین میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں ۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ چینی خواتین خارجہ امور میں بھی اہم کردار ادا کررہی ہیں ۔ اس وقت اقوام متحدہ کے تحفظ امن مشن میں شامل چینی خواتین کی تعداد ایک ہزار کے قریب ہے اور یہ تعداد دوسرے ممالک کے مقابلےمیں سب سے زیادہ ہے ۔ خواتین سماجی ترقی کی اہم قوت ہیں اور ان کی ترقی کے بغیر معاشرے کی ترقی بھی نا ممکن ہے ۔


شیئر

Related stories