بڑھتی ہوئی تجارتی کشمکش سے امریکہ چین کی مارکیٹ میں اپنے شیئرز کھو رہا ہے: چینی وزارت خارجہ

2019-09-20 18:22:16
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے بیس ستمبر کو اپنے بیان میں کہا کہ بڑھتی ہوئی تجارتی کشمکش سے امریکہ چین کی مارکیٹ میں اپنے شیئرز کھو رہا ہے اور اس سے امریکہ کے عام شہریوں کے مفادات کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔

اطلاع کے مطابق امریکہ -چین تجارتی قومی کمیٹی نے حال ہی میں چین کے لیے امریکہ کی برآمدات کے حوالے سے ایک رپورٹ پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ چین امریکہ تجارتی جنگ اور باہمی تعلقات میں کشیدگی کےاضافے سے چینی منڈی میں امریکی کمپنیوں کے داخلے پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔ اس کے تناظر میں گنگ شوانگ نے کہا کہ اس رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ کا صنعتی و تجارتی حلقہ اور مقامی حکومتیں چین امریکہ تجارتی کشمکش میں اضافے پر تشویش کا شکار ہیں ۔ چین کو امید ہے کہ امریکی حکومت عام شہریوں کی رائے اور خیالات کی طرف توجہ دیتے ہوئے چین کے ساتھ باہمی احترام ، مساوات اور مفادات کی بنیاد پر معاہدے کی تشکیل کے لیے کوشش کرے گی ۔


شیئر

Related stories