چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے قیام کی ستر ویں سالگرہ کے موقع پر چینی صدر مملکت شی جن پھنگ کا اہم خطاب

2019-09-20 19:06:29
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری ، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے،چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے قیام کی سترویں سالگرہ کے موقع پرمنعقدہ اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے نظریے کو عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس میں کئَے جانے والے کاموں میں بہتری کی بنیاد بنایاجانا چاہیئے ۔ اس کے ساتھ ساتھ دو، صد سالہ منصوبوں کی تشکیل کو اپنے فرائض میں شامل کیا جائے گا ۔ درست سیاسی رہنمائی میں لوگوں کے اتفاق رائے کو اہمیت دیتے ہوئے اور اتحاد و جمہوریت کا موقف اپناتےہوئے عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے نظام کا بہتر سے بہتر استعمال کیا جائے گا ۔ علاوہ ازیں اندرونِ ملک اوربیرونی ممالک کے تمام چینیوں کو اکھٹا کرتےہوئے ایک خوشحال معاشرے اور جدید و مضبوط سوشلسٹ ملک کی تعمیر کے لیے جدوجہد کی جائے گی ۔


شیئر

Related stories