چین اور امریکہ کے درمیان نائب وزارتی سطح کی معاشی و تجارتی مشاورت کا واشنگٹن میں انعقاد
2019-09-21 16:01:25
انیس اور بیس ستمبر کو چین اور امریکہ کی معاشی و تجارتی ٹیمز نے واشنگٹن میں نائب وزارتی سطح کی مشاورت کا انعقاد کیا اور مشترکہ دلچسپی کے معاشی و تجارتی امور پر تعمیری بات چیت کی۔فریقین نے اکتوبر میں واشنگٹن میں منعقد ہونے والی چین -امریکہ اعلیٰ سطحی معاشی و تجارتی مشاورت کی تفصیلات پر بات چیت کی۔فریقین نے متعلقہ امور پر رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔