چینی تعمیراتی ادارے کی طرف سے سری لنکا میں پانی کی فراہمی کے سب سے بڑے منصوبے کی تعمیر کا آغاز
سری لنکا کے سب سے بڑے پانی کے فراہمی کے منصوبے ،شمالی کینڈی واٹر سپلائی پراجیکٹ کی تعمیر کی افتتاحی تقریب اکیس تاریخ کو کینڈی میں منعقد ہوئی ۔سری لنکا کے وزیر اعظم رانیل وکر ما سنگھے اور سری لنکا میں چینی سفیر چھنگ شو یوآن نے اس تقریب میں شرکت کی۔
جناب وکر ما سنگھے نے تقریب میں کہا کہ کینڈی واٹر سپلائی پروجیکٹ سری لنکا میں سب سے بڑا پائپ لائن نیٹ ورک رکھنے والا واٹر سپلائی منصوبہ ہے۔ جس پر ہم چینی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔امید ہے کہ دونوں ممالک دوستانہ تعاون کو فروغ دیتے رہیںگے۔
چینی سفیر چھنگ شو یوآن نے کہا کہ کینڈی واٹر سپلائی پراجیکٹ چین اور سری لنکا کے مابین سری لنکا میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو فروغ دینے اور شہر کینڈی میں لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے تعاون کاایک اہم منصوبہ ہے جو دونوں ملکوں کے خوشگوار تعلقات کا مظہر ہے۔
اطلاعات کے مطابق ، اس منصوبے کو چین ایکسپورٹ امپورٹ بینک قرضہ فرا ہم کررہاہے اور یہ سری لنکا کے دوسرے بڑے شہر کینڈی کے شمالی حصے کے چھ انتظامی علاقوں میں تعمیر کیا جائیگا۔اس کی تعمیر کا دائرہ 318 مربع کلومیٹر پر محیط ہے۔ منصوبے کی تکمیل کے بعد ، 470،000 مقامی لوگوں کے گھریلو پانی کی طلب کو پورا کیا جائیگا۔