​چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے امن و سلامتی کے تحفظ سے متعلقہ مباحثے میں شرکت

2019-09-26 11:17:48
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے علاقائی اور ذیلی تنظیموں کے تعاون کا مباحثہ پچیس ستمبرکو نیو یارک میں منعقد ہوا ۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے اس میں شرکت کی ۔ وانگ ای نے کہا کہ دہشت گردی انسان کی مشترکہ دشمن ہےاور انسداد دہشت گردی مختلف ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ دہشت گردیکے خاتمے کی بات کریں توچین کا موقف یہ ہےکہ پہلے تو معیار کو یکساں کیا جائے ۔ دہشت گردی چاہے کسی نےبھی کی ہو،کہیں بھی ہو یا اس کے محرکات کچھ بھی ہوںاس کا خاتمہ ثابت قدمی سےکیا جانا چاہیئے اور اس سلسلے میں دہرا معیار نہیںاپناناچاہیے۔ دہشت گردی کو کسی ملک ،قوم یا مذہب سے بھی منسوب نہیں کرنا چا ہیئے ۔ دوسرا یہ کہ انٹرنیٹ کے ذریعے دہشت گردی پھیلانے کے عمل پر کاری ضرب لگانی چاہیئے ۔ تیسری بات کہ دہشت گردی کی اصل جڑ کو ختم کرنا چاہیئے۔ انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے مثبت اقدامات اختیار کرنے چاہئیں،انتہا پسندانہ تصورات اور تہذیبوں کے تصادم کے تصور کی روک تھام کرنی چاہیئے ۔ دہشت گردی کے مسلے کو حتمی طور پر حل کرنے کے لیے پائیدار ترقی کی ضرورت ہے ۔ چوتھا یہ کہ مختلف ممالک کو انسداد دہشت گردی کے حوالے سے تعاون کو مضبوط بنانا چاہیئے اور اس میں اقوام متحدہ کو مرکزی کردار ادا کرنا چاہیئے ۔اس کے ساتھ ساتھ مختلف ممالک کو اقوام متحدہ کے عالمی انسداد دہشت گردی کی حکمت علی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قرارداد وں پر عمل درآمد کرنا چاہیئے ۔ چین عالمی انسداد دہشت گردی کے تعاون میں مزید مثبت کردار ادا کرنا چاہے گا۔

شیئر

Related stories