چین غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے پسندیدہ ملک، وزارت تجارت
عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کی مناسبت سےقائم پریس سینٹر نے۲۹ ستمبر کو ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ چین کی وزارت تجارت کے اہلکار نے پریس کانفرنس میں کہا کہ چین کا دروازہ مزیدکھلےگا ۔ چین غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے ایک گرم مقام بنتا جارہا ہے ۔چین میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے عمدہ سہولیات اور خدمات کی فراہمی اور بہتر کاروباری ماحول کے قیام کے لیے پوری کوشش کی جا رہی ہے۔
چین کے وزیر تجارت ژونگ شان نے کہا کہ پچھلے 70 سالوں میں ، چین میں آنے والی غیر ملکی سرمایہ کاری میں خوب اضافہ ہوا ہے۔اس وقت تک چین میں غیرملکی سرمایہ کاری اور بیرون ملک میں چینی سرمایہ کاری کی مالیت بالترتیب ایک کھرب اڑتیس ارب تیس کروڑ اور ایک کھرب تینتالیس ارب امریکی ڈالر تک جا پہنچی ہے جو دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔
نائب وزیر تجارت وانگ شووین نے پریس کانفرنس میں کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے چین کی بڑی منڈی کی کشش کا مقابلہ کرنا مشکل ہے۔ گزشتہ 40 برسوں کے دوران ، غیر ملکی سرمایہ کاری نے چین میں دس فیصد شہری روزگار کے مواقع ، بیس فیصد گھریلو ٹیکس آمدنی ، اور چالیس فیصد درآمدی اور برآمدی تجارت پیدا کی ہے۔دوسری طرف ، غیر ملکی صنعتی و کاروباری اداروں نے 40 سال سے زئد عرصے کے دوران چین میں زبردست فوائد حاصل کیے ہیں۔ مثال کے طور پر ، چین میں امریکی کمپنیوں کی طرف سے گزشتہ سال کی فروخت کی آمدنی سات کھرب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی۔ظاہر ہے کہ ان اداروں نے چینی مارکیٹ میں بہت زیادہ منافع حاصل کیا ہے۔ انہیں اس مارکیٹ میں دلچسپی ہے ، لہذا وہ چین آنے پر راضی ہیں۔
وانگ نے کہا کہ چین کھلے پن کے عمل کو مزید وسعت دے گا اور ایک منصفانہ ، شفاف اور آسان کاروباری ماحول پیدا کرے گا۔