چین، عالمی حیاتیاتی و ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر میں اہم شراکت دار،خدمت گار اور رہنما

2019-09-30 14:40:42
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

انتیس ستمبر کو عوامی جمہوریہ چین کی سترویں سالگرہ کی مناسبت سے قائم میڈیا سینٹر میں چوتھی پریس کانفرنس منعقد ہوئی۔چین کے وزیر حیاتیات و ماحول لی گان جیے نے منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے ستر سالوں میں حیاتیات و ماحول کی حفاظت کے شعبے میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اور تاریخی تبدیلی بھی آگئی ہے۔انہوں نے زور دیا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی اٹھارہویں قومی کانگریں کے بعد چین مثبت طو ر پر عالمی ماحولیاتی حکمرانی میں شرکت کررہا ہے اور عالمی موسمیاتی تبدیلی پر مذاکرات کے عمل میں رہنما کرادار ادا کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین عالمی حیاتیاتی و ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر میں اہم شراکت دار، خدمت گار اور رہنما بن گیا ہے۔

ماحول دوست ترقی چین کی ترقی کے حوالے سے اہم تصور میں سے ایک ہے۔چینی حکومت تسلسل کے ساتھ "دی بیلٹ اینڈروڈ" کی ماحول دوست ترقی کی کوشش کررہی ہے۔لی گان جیے نے مزید کہا کہ چین اگلے مرحلے میں "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کی ماحول دوست ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے متعلقہ ممالک کے ساتھ مل کرمشترکہ طور پر کوشش کرے گا۔


شیئر

Related stories