چین میں شہدا کے قومی دن کے موقع پر شاندار یادگاری تقریب کا انعقاد

2019-09-30 15:03:04
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

تیس ستمبر چین میں شہدا کا قومی دن ہے۔اسی روز کی صبح بیجنگ کے تھیان آن من اسکوائر میں واقع عوامی ہیرو کے یاد گار مینار کے سامنے شاندار یادگاری تقریب کا اہتمام کیاگیا۔شی جن پھنگ سمیت چینی کمیونسٹ پارٹی اور ملک کے اعلی رہنماوں اور بیجنگ کے مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والے چار ہزار سےزائد نمائندوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔

رواں سال عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی سترویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔غیرمکمل اعدادوشمار کے مطابق تقریبا دو کروڑ شہدا نے قومی آزادی، عوامی آزادی، ملک اور عوام کی خوشحالی کے لئے اپنی جان کی قربانی دی تھی۔


شیئر

Related stories