عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کی مرکزی تقریب، پریڈ ، اور عوامی جشن کی براہ راست میڈیا کوریج ہوگی

2019-09-30 15:05:20
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

یکم اکتوبر کی صبح عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 70 ویں سالگرہ منانے کی تقریب بیجنگ کے تھین آن من چوک میں منعقد ہوگی۔ اس موقع پر چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری ، صدر مملکت ، اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ اہم خطاب کریں گے ، جس کے بعد ایک عظیم الشان فوجی پریڈ اور عوامی پیریڈ منعقد ہوگی ۔

چائنا میڈیا گروپ کے مختلف ٹی وی چینلز ، ریڈیو سٹیشنز اورویب سائٹ مزکورہ سرگرمیوں کو براہ راست نشر کریں گے۔اس کے ساتھ ساتھ چین کے بعض سیمنا گھروں اور تھیٹرز میں 4K الٹرا ایچ ڈی سگنلز کے ذریعے تقریب کی براہ راست نشر کی جائے گی ۔

ایک اور اطلاع کے مطابق یکم اکتوبر کی شام ، قومی دن کا عوامی جشن بیجنگ کے تھین آن من چوک میں منعقد ہوگا۔مذکورہ ذرایع ابلاغ اس جشن کو بھی براہ راست نشر کر یںگے۔


شیئر

Related stories