عوامی جمہوریہ چین کے قیام سے متعلق 70 سالہ نایاب تاریخی ویڈیو ز اور تصاویر جاری
عوامی جمہوریہ چین کے قیام اور چین روس سفارتی تعلقات کے قیام کی سترویں سالگرہ کے موقع پر آل رشیا ٹی وی اینڈ براڈ کاسٹنگ کارپوریشن اور چائنا میڈیا گروپ کے اشتراک سے تیار کردہ دستاویزی فلم "ری بورن"تیس ستمبر کو چائنا سینٹرل ٹیلی ویژن کے ڈاکومینٹری چینل سے نشرہوگی۔آل رشیا ٹیلی ویژن اینڈ براڈکاسٹنگ کمپنی بھی اس دستاویزی فلم کو نشر کرے گی۔
اس فلم میں عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے آغاز کے موقع پر سوویت یونین کے فوٹوگرافرز کی جانب سے کھینچی جانے والی قیمتی تاریخی ویڈیوز اور تصاویر شامل ہیں جن میں سے بیشتر پہلی مرتبہ عوام کے سامنے پیش کی جا رہی ہیں۔اس دستاویزی فلم میں عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی تقریب ،ملک کے قیام کے بعد چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے پہلے اجلاس اور اس وقت کے بیجنگ کے شہریوں کی خوشی کے مناظر پیش کیے جارہے ہیں۔
تاریخی وجوہات کے باعث ان قیمتی دستاویزات کو ستر سال قبل سیل کر دیا گیا تھا۔روس کی بھرپور حمایت اور مدد کے تحت یہ پہلی بار ممکن ہوا ہے کہ اس قیمتی مواد کو اس دستاویزی فلم کی مدد سے ںا ظرین کے لئے پیش کیا جا رہا ہے۔