گوانگ دونگ ،ہانگ کانگ اور مکاؤ میں قومی دن منانے کے لیے رنگا رنگ سرگرمیوں کا انعقاد
حالیہ دنوں چین کے صوبہ گوانگ دونگ ،ہانگ کانگ اور مکاؤ خصوصی انتظامی علاقوں میں عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی سترویں سالگرہ منانے کے لیے مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
اٹھائیس ستمبر کو ہانگ کانگ میں عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی سترویں سالگرہ منانے کے لیے ایک ثقافتی پرفارمنس کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر قومی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے رکن سو چھانگ رونگ نے کہا کہ اس پروقار موقع پر ہانگ کانگ کے رہنے والوں سمیت تمام چینی فخر محسوس کرتے ہیں۔ انتیس ستمبر کو بھی ہانگ کانگ کے صنعتی و کاروباری حلقوں کی شخصیات نے ایک تقریب میں عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی سترویں سالگرہ منائی جس موقع پر لوگوں نے مل کر "میں تمہیں پیار کرتا ہوں ، چین"سمیت ملی نغمے گائے اور مادر وطن کی خوشحالی ،ہم آہنگی اور امن و امان کی دعائیں کیں۔
انتیس ستمبر کو مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے میں مختلف حلقے کے نوجوانوں نے سائی وان لیک اسکوائر پر منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کی۔دو سو مکاؤ کے نوجوانوں نے مل کر ستر کے ہندسے کی شکل بناتے ہوئے مادر وطن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
علاوہ ازیں صوبہ گوانگ دونگ میں عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی سترویں سالگرہ منانے کے لیے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مکاؤ اور ہانگ کانگ کے ہم وطنوں نے بھی حصہ لیا۔