عوام جمہوریہ چین کے قیام کی سترویں سالگرہ منائی جا رہی ہے

2019-10-01 10:43:56
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی سترویں سالگرہ کے منانے کی تقریب یکم اکتوبر کو چین کے دارالحکومت بیجنگ کے تھیان آن من اسکوائر میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیکرٹری جنرل ، چینی صدر ، چین کے مرکزی فوجی کمیشن کے چیرمین شی جن پھنگ نے اہم خطاب کیا ۔ تقریب کے بعد شاندار فوجی پریڈ ہوئی ۔ یہ چینی فوج کی اصلاحات کے بعد پہلی پریڈ ہے ۔پریڈ میں شامل ہونے والے فوجیوں کی تعداد پندرہ ہزار کےلگ بھگ ہے ،یہ حالیہ سالوں میں ہونے والی سب سے بڑی پریڈوں میں سے ایک ہے ۔ پریڈ کے بعد ایک لاکھ سے زائد چینی عوام بھی عوامی پریڈ میں شامل ہوئے ۔ ستر سالوں میں چین کی معاشی و معاشرتی ترقی دنیا میں نمایاں رہی ہے ۔ چین ایک غریب اور کمزور ملک سے دنیا کی دوسری بڑی معیشت ،سامان کی تجارت ، زرمبادلہ کے ذخائر کےحوالے سے سب سے بڑا ملک اوربیرونی سرمایہ کاری کے حوالے سے دوسرا بڑا ملک بن گیا ہے ۔ لوگوں کی اوسط متوقع عمر انیس سو انچاس کے پینتیس سال سےبڑھ کر دو ہزار اٹھارہ میں ستتر برس تک پہنچ چکی ہے۔ علاوہ ازیں چین میں دنیاکا سب سے بڑا سماجی ضمانتی نظام قائم کیا گیا ہے ۔


شیئر

Related stories