آج کے دن ہم اپنے انقلابی آباواجداد اور شہدا کو تعظیم اور احترام کے ساتھ یاد کررہے ہیں، شی جن پھنگ
2019-10-01 10:45:18
چین کے اعلی ترین رہنما شی جن پھنگ نے یکم اکتوبر کو عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی سترویں سالگرہ کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم چینی قوم کی خود مختاری ،عوام کی آزادی، قومی خوشحالی اور مفاد عامہ کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دینے والے اپنے انقلابی آباواجداد اور شہدا کو عزت و احترام سے یاد کررہے ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ چینی صدر شی جن پھنگ نے چین کی ترقی پر خصوصی توجہ دینے والے اور چین کی ترقی کی حمایت کرنے والے مختلف ممالک کے دوستوں کا بھی شکریہ ادا کیا ۔