کوئی طاقت چین کی ترقی کو روک نہیں سکتی،شی جن پھںگ
2019-10-01 10:45:21
چین کے اعلی ترین رہنما شی جن پھنگ نے منگل کے روز بیجنگ میں کہا کہ آج سوشلسٹ چین دنیا کے مشرق میں کھڑا ہے ۔دنیا کی کوئی طاقت چین کی حیثیت کو تبدیل نہیں کرسکتی ۔کوئی طاقت چینی عوام اور چینی قوم کی ترقی کو نہیں روک سکتی۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے بعد سے غربت اور محرومی کے شکار چینی عوام کی قسمت کو مکمل طور پر بدل دیا گیاہے ، اور آج چینی قوم عظیم نشاۃ ثانیہ کے راستے پر گامزن ہے۔پچھلے 70 سالوں میں ، چین میں تمام نسلی گروہوں کے عوام نے جوش و خروش اور سخت محنت کے ساتھ مل کر کام کیا ہے ، اور بڑی کامیابیوں کو حاصل کیا ہے جس کو پوری دنیا قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔