چین کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی رہنمائی میں ترقی کے راستےپر قائم رہنا ہے، شی جن پھنگ

2019-10-01 10:46:03
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے اعلیٰ ترین رہنما شی جن پھنگ نے یکم اکتوبر کو بیجنگ میں منعقدہ عوامی جمہوریہ چین کی سترویں سالگرہ منانے کی تقریب میں پرزور الفاظ میں کہا کہ چین کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی رہنمائی ، عوام کو مرکزی اہمیت دیتے ہوئے اور چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم پر قائم رہتے ہوئے ترقی کے راستے پر گامزن رہنا ہے۔چین کو جامع طور پر چینی کمیونسٹ پارٹی کے بنیادی اصولوں، بنیادی راہ اور بنیادی حکمت عملی پر عمل درآمد کرنا ہے اور عوام کی خوشحال زندگی کے خواب اور نئی تاریخی کامیابی کے حصول کو عملی شکل دینے کے لئے بھرپور کوشش کرنی ہے۔


شیئر

Related stories