دنیا بھر کے میڈیا میں عوامی جمہوریہ چین کی 70 ویں سالگرہ کی تقریبات کی بھرپور کوریج

2019-10-01 18:36:46
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

مختلف ممالک کے میڈیانےعوامی جمہوریہ چین کے قیام کی سترویں سالگرہ منانے کی تقریب کی بھرپور کوریج کی۔ یکم اکتوبر کو عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی سترویں سالگرہ منانے کی تقریب بیجنگ میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر تھیان ان من اسکوائر پر شاندار فوجی اور عوامی پریڈ زمنعقد ہوئیں ۔ مختلف ممالک کے میڈیا نے اس تقریب کی بھرپور کوریج کی۔ بی بی سی نے اسی دن کی صبح سے اس سرگرمی کی براہ راست کوریج کی ۔ صحافیوں نے اس تقریب کو شاندار قرار دیا ۔ برطانوی اخبار گارڈین نے لکھاکہ ستر سال پہلے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی تقریب کی پریڈ میں صرف سترہ طیارے موجود تھے ، اس بار کی تقریب میں چین کی طرف سے حاصل کردہ ترقی کی پیش رفت نمایاں طور نظر آئی ہے ۔ آسٹریلیا کے نیشنل براڈکاسٹنگ کارپوریشن سمیت آسٹریلیائی اہم میڈیا ، ویت نام کے نیشنل ریڈیو سمیت ویت نام کے اہم میڈیا نے بھی اس سرگرمی کی بھر پور انداز میں رپورٹنگ کی ۔



شیئر

Related stories