عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کی شام بیجنگ میں شاندار جشن کاانعقاد
2019-10-01 21:17:44
عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کی خوشی منانے کا جشن یکم اکتوبر کی شام بیجنگ میں جاری ہے۔
اس گرینڈ پارٹی میں تھیم پرفارمنس ، پارٹی پرفارمنس ، عوامی جشن اور آتش بازی شامل ہیں ، جس میں دسیوں ہزار افراد شریک ہیں۔ جس میں عوام روشن اسکرین پر تصاویر بنا کر چین کی ترقی کی شاندار تاریخ کو دکھا رہے ہیں ۔ پورے چین سے آنے والے مختلف نسلی گروہوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے خوش اسلوبی کے ساتھ لوک گیت گاتے ہوئے ، رقص کرتے ہوئے اسکوائر پر اپنے آزاد ، واضح ، خوشی سے بھر پور زندہ جذبات کا اظہار کیا۔ آتشبازی کے خوبصورت مناظر نے بیجنگ کے آسمان کو رنگ و نور سے منور کر دیا۔