شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی طرف سے نئے چین کے قیام کی 70 ویں سالگرہ پر تہنیتی پیغام

2019-10-02 15:58:32
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

شمالی کوریا کی ریاستی کونسل کے چیئرمین کم جونگ ان نے چینی صدر شی جن پھنگ کے نام عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی سترویں سالگرہ کے موقع پر ایک تہنیتی پیغام بھیجا۔

کم جونگ ان نے اپنے پیغام میں کہا کہ شمالی کوریا کی پارٹی اور عوام قومی استحکام اور بنیادی مفادات کے تحفظ اور پائیدار ترقی کے لئے عظیم جدوجہد میں چینی کمیونسٹ پارٹی ، حکومت اور عوام کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ شمالی کوریا ہمیشہ چین کے ساتھ رہے گا اور سوشلزم کے روشن راستےپر قائم رہے گا۔

کم جونگ ان نے کہا کہ میں مضبوطی سے یقین رکھتا ہوں کہ میرے اور جنرل سکریٹری شی جن پھنگ کی متعدد ملاقاتوں کے دوران حاصل کردہ اہم اتفاق رائے کی بنیاد پر ، شمالی کوریا - چین دوستانہ تعاون پر مبنی تعلقات نئے دور کی ضروریات اور دونوں ملکوں کے عوام کی مشترکہ امنگوں کے مطابق تیزی سےترقی کرتے رہیں گے۔

کم جونگ ان نے کہا کہ شمالی کو ریا کو پختہ یقین ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی اور جناب شی جن پھنگ کی چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ نظریے کی قیادت میں چینی عوام "دو صد سالہ " منصوبوں کو ضرور عملی جامہ پہنائیں گے اور چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کے نصب العین کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔


شیئر

Related stories