نئے چین کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے حوالے سے صدر شی جن پھنگ کی تقریر پر پر جوش رد عمل

2019-10-02 18:48:22
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے حوالے سے چینی صدر شی جن پھنگ کی اہم تقریر پر چین کے تمام شعبہ ہائے زندگی کی طرف سے پرجوش ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔لوگوں نے کہا ہے کہ وہ چینی قوم کے عظیم نشاۃ ثانیہ کے چینی خواب کو پورا کرنے کے لئے سخت محنت کریں گے۔

چینی اکیڈمی آف انجینئرنگ کے اکیڈیمیشن اور سانس کی بیماری کے مشہور ماہر ، ژونگ نان شن نے کہا کہ ان کی سب سے بڑی توقع یہ ہے کہ چین اصلاحات اور کھلے پن کے عمل کو جاری رکھے گا اور عوام کے جوش کو مزید متحرک کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار جب عوام متحرک ہوجائیں گے اور عوام کا جوش و جذبہ متحرک ہوجائے گا ، تو وہ طاقت ایسی چیز ہے جس کے بارے میں آپ تصور بھی نہیں کر سکتے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ ہمارا ملک عوام کے جوش کو مزید متحرک کرے گا۔ مجھے یقین ہے کہ آئندہ مزید 20 سالوں میں ، چین ایک طاقتور ملک بن جائے گا


شیئر

Related stories