ہانگ کانگ کے مختلف سماجی و کاروباری حلقوں کی "اینٹی ماسک قانون "کی بھر پور حمایت

2019-10-06 16:37:27
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی چیف ایگزیکٹو مسز کیری لام نے چار اکتوبر کو خصوصی انتظامی اجلاس بلایا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ"ایمرجنسی ریگولیشن آرڈیننس" کے تحت ماسک پہننے پر پابندی کے ضوابط مرتب اور نافذ کیے جائیں۔ ہانگ کانگ کے میڈیا اور مختلف سماجی اور کاروباری حلقوں نے اس فیصلے کی بھر پور حمایت کی ہے ۔ پانچ تاریخ کو تا کنگ پا نامی اخبار کے صفحہ اول پر اس سے متعلقہ تبصرے میں کہا گیا کہ یہ قانون پرتشدد کاروائیوں کی روک تھام اور زندگی کے معمولات کی بحالی کے لیے اہم قدم ہے ۔ اس سےظاہر ہوتا ہے کہ ہانگ کانگ کی حکومت ایک ذمہ دار حکومت ہے ۔ پانچ اکتوبر کو ہانگ کانگ کےوین وے پا نامی اخبار میں ہانگ کانگ کی جیانگ سو ایسوسی ایشن اورہائی نان ایسوسی ایشن سمیت مختلف تنظیموں کے اعلانات جاری کیے گئے جن میں ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کی طرف سے "اینٹی ماسک قانون " نافذ کرنے کی بھر پور حمایت کی گئی ہے ۔ اخبار کے تبصرے میں لکھا گیا ہے کہ "اینٹی ماسک قانون " نے پولیس کو قانون نافذ کرنے کے لیے قانونی بنیاد فراہم کی ہے ۔ یہ پرتشدد عمل کی روک تھام کا لازمی طریقہ کار ہے اور ہانگ کانگ کے استحکام اور ہانگ کانگ کے شہریوں کے جان و مال کی سلامتی کے تحفظ کے لیے مفید ہے ۔ "اینٹی ماسک قانون " صرف تشدد آمیز جرائم پر ضرب لگائے گا اس سے ہانگ کانگ کے شہری ،جلسے جلوس کی آزادی سے محروم نہیں ہوں گے۔ یہ قانون یورپ اور امریکہ میں بھی نافذ کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ ہانگ کانگ اکنامک اینڈ لیبر یونین،ہانگ کانگ فرینڈشپ ایسوسی ایشن اور ہانگ کانگ چائنا چیمبر آف کامرس سمیت مختلف اداروں نے بھی اس قانون کے نفاذ کی حمایت کی ہے ۔


شیئر

Related stories