چین نقل وحمل کے حوالے سے ایک طاقتور ملک بنانے کی کوشش کررہا ہے ۔سی آر آئی تبصرہ

2019-10-07 16:19:13
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے ستر سالوں میں چین کا شعبہِ نقل وحمل کئی پہلو وں سے دنیا میں پہلے نمبر پر رہا ہے ۔ چین دنیا میں واحدملک ہے جہاں ہائی اسپیڈ ریل وے نیٹ ورک قائم کیا گیا ہے اور ہائی اسپیڈ ریل وے نیٹ ورک کی کل لمبائی بھی دنیا میں پہلے نمبر پر ہے ۔ اس کے علاوہ ہائی وے کی میلوں میں ،کل لمبائی کے حوالے سے بھی ، دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ بندرگاہ کے ذریعے کنٹینرز کی ترسیل کو دیکھیں تو دنیا کی پہلی دس بندرگاہوں میں سے سات چین میں ہیں ۔ ہائی اسپیڈ ریل وے ، بڑے مسافر بردار طیاروں سمیت اپنے علمی اثاثوں کے حقوق کی حامل تنصیبات بھی دنیا کے اعلی ترین معیار کی ہیں ۔ اس تمام ترقی کا سبب یہ ہے کہ عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے بعد ،خاص کر کھلےپن اور اصلاحات کی پالیسی اپنانے کے بعد ،چین نے معاشی و معاشرتی ترقی میں نقل و حمل کو بے حد اہمیت دی ، اس سے نقل وحمل کے شعبے میں تاریخی تبدیلی آئی ہے ۔ ذرائع نقل وحمل کی تعمیر و ترقی سے لوگوں اور سازوسامان کی منتقلی میں روانی کے ہدف کو پورا کیا گیا ہے ۔


شیئر

Related stories