آزاد ی اظہار کی بنا پر اقتدار اعلی کو چیلنج مت کیا جائے : چائناسینٹرل ٹی وی کا تبصرہ

2019-10-09 15:35:14
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

این بی اے کے کمشنر ایڈم سلور نے حال ہی میں اپنے بیان میں ہیوسٹن راکٹ کلب کے جنرل مینجر ڈاریل موری کے نام نہاد آزادی اظہار کی حمایت کی جس کے بعد آٹھ اکتوبر کو چائنا میڈیا گروپ کے سی سی ٹی وی اسپورٹس چینل نے این بی اے کے مقابلوں کی نشریات معطل کرنے کا اعلان کیا ۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے واضح طور پر کہا کہ چین کے ساتھ تبادلے اور تعاون کے دوران چینیوں کے خیالات سے واقف ہونا چاہیئے ۔

اس حوالے سے تبصرے میں کہا گیا ہے کہ مساوات اور احترام کو باہمی طور پر ہونا چاہیئے ۔ ڈاریل موری کے غلط بیان نے چین کے اقتدار اعلی اور چینی قوم کے وقار کا احترام نہیں کیا اور ایڈم سلور نےمساوی رویے کے بجائے دوسرے ممالک کے اقتدار اعلی کے حوالے سے اشتعال انگیزی کرتے ہوئے چینی عوام کے جذبات کو مجروح کرنے والے بیانات دیئے ۔اس مسلے پر چینی عوام کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

ایک طرف این بی اے کا کہنا ہے کہ ان کے لیے چین کی ایک ارب چالیس کروڑ آبادی کی بڑی منڈی بہت اہمیت رکھتی ہے لیکن دوسری طرف چین کے قومی مفادات اور چینی عوام کے جذبات کا احترام نہیں کیا جا تا ہے ۔ تو پھراس کا خمیازہ وہ خود بھگتیں گے


شیئر

Related stories