چین کی قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کے صدر کی پاکستانی وزیر اعظم سے ملاقات

2019-10-09 18:37:44
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کے صدر لی چانگ شو نے نو اکتوبر کو عظیم عوامی ہال میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران لی چانگ شو نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ اور پاکستانی رہنماوں کی مشترکہ رہنمائی میں چین -پاکستان، چاروں موسموں کے اسٹریٹجک تعاون کے ساتھی کے تعلقات کو مستحکم کیاگیا اور انہیں فروغ دیا جارہا ہے۔چین اور پاکستان کے تعلقات دو طرفہ دائرے میں محدود نہیں ہیں یہ نا صرف دونوں ممالک کے بنیادی مفادات سے مطابقت رکھتے ہیں بلکہ عالمی اور علاقائی امن و استحکام کے تحفظ کے لیے بھی فائدہ مند ہیں ۔چین ہمیشہ سے پاکستان کو ترجیحی حیثیت دیتا ہے اور اپنے ملک کی تعمیر کے پاکستانی نصب العین کے فروغ کی غیر متزتزل طور پر حمایت کرتا ہے۔چین کی قومی عوامی کانگریس پاکستان کی پارلیمنٹ کے ساتھ اعلی سطح پر اور دیگرمختلف سطحوں کے دوستانہ میل جول کو مضبوط بنانا چاہتی ہے، باہمی تبادلوں اور تعلم کو فروغ دینا چاہتی ہے، "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کی اعلی معیار کی تعمیر کے لیے سازگار قانونی ماحول فراہم کرنا چاہتی ہے اور نئے عہد میں مزید ہم آہنگ چین-پاک ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے مضبوط حمایت فراہم کرنا چاہتی ہے۔


شیئر

Related stories