چینی صدر کا دورہ جنوبی ایشیا علاقائی و عالمی امن و خوشحالی کے لیے نئی خدمات سرانجام دے گا،چینی وزارت خارجہ

2019-10-09 18:38:47
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے نائب وزیر خارجہ لو چاؤ حوئی نے نو اکتوبر کو چین بھارت رہنماؤں کی دوسری غیررسمی ملاقات میں چینی صدر کی شمولیت اور ان کے دورہ نیپال کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

لو چاؤ حوئی نے کہا کہ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی اور نیپال کی صدر ودیا دیوی بھنداری کی دعوت پر چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ گیارہ سے تیرہ اکتوبر تک بھارت میں ، چین -بھارت رہنماوں کی دوسری غیررسمی ملاقات میں شریک ہوں گے اور نیپال کا سرکاری دورہ کریں گے۔یہ عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی سترویں سالگرہ منانے کے بعد جناب شی جن پھنگ کا پہلا غیرملکی دورہ ہے۔جب کہ تیئس برسوں کے بعدکسی چینی صدر کا یہ پہلا دورہ نیپال ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ دورہ چین -بھارت،چین- نیپال نیز چین اور جنوبی ایشیا کے تعلقات کی ترقی کے فروغ کو ایک نئی قوت فراہم کرے گا ،علاقائی انٹرکنیکشن اور اقتصادی و تجارتی تعاون کو مزید مضبوط بنائے گا اور عالمی امن و خوشحالی کے لیے نئی خدمات سرانجام دے گا۔

لو چاؤ حوئی نے کہا کہ بھارت میں چینی صدر شی جن پھنگ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ چین بھارت تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔جب کہ نیپال میں چینی صدر نیپال کی صدر اور وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے ۔ چین اور نیپال کے رہنما باہمی تعلقات کی ترقی کے لیے نئی منصوبہ بندی کریں گے اور چین- نیپال تعلقات کی تیزرفتار ترقی کے نئے عہد کا آغاز کیا جائے گا۔


شیئر

Related stories