چینی صدر مملکت شی جن پھنگ کا دورہ نیپال نئی اہمیت کا حامل ہے، نیپال کے وزیراعظم کھڈگا پرساد شرما اولی

2019-10-12 15:27:36
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

نیپالی صدر ودھیا دیوی بھنڈاری کی دعوت پر چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ بارہ سے تیرہ اکتوبر تک نیپال کا سرکاری دورہ کررہے ہیں۔شی جن پھنگ کے دورہ نیپال سے قبل نیپال کے وزیراعظم کھڈگا پرسادشرما اولی نے چائنا ریڈیو انٹرنیشنل سمیت چینی ذرائع ابلاع کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ کا دورہ نیپال نئی اہمیت کا حامل ہے اور سیاست، سفارت، معیشت، سماج اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے تعاون کو آگے بڑھائے گا۔انہوں نے کہا کہ نیپال اور چین نے ہمالیہ پار باہمی روابط کےنیٹ ورک کے قیام پر اتفاق کیا ہے۔ہائی وے، ریلوے اور ہوا بازی کے شعبوں میں مشترکہ طور پر ترقی ہورہی ہے۔باہمی روابط کے نیٹ ورک کی تعمیر سے دونوں ممالک کے تعلقات اور دونوں ممالک کے عوام کی دوستی کو مضبوط بنایا گیا ہے۔نیپالی وزیراعظم نے "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کی مشترکہ تعمیر کو خوب سراہا اورکہا کہ نیپال "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کی مشترکہ تعمیر سے بہت سے فائدہ اٹھارہاہے۔انہوں نے چینی صدر شی جن پھنگ کے دورے سے توقعات کا اظہارکیا۔


شیئر

Related stories