چین کی دوسری بین الاقوامی درآمدی ایکسپو میں چینی صدر کی شرکت کے حوالے سے چینی وزارت تجارت کی پریس بریفنگ

2019-10-29 16:00:11
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

انتیس اکتوبر کو چین کی وزارتِ تجارت نے چین کی دوسری بین الاقوامی درآمدی ایکسپو کے حوالے سے چینی اور غیر ملکی میڈیا کے لیے پریس بریفنگ کا اہتمام کیا۔جس میں چین کی دوسری بین الاقوامی درآمدی ایکسپو کی انتظامی کمیٹی کے دفتر کے سربراہ اور چین کے نائب وزیرِ تجارت وانگ بینگ نان نے بتایا کہ چین کی دوسری بین الاقوامی درآمدی ایکسپو پانچ سے دس نومبر تک شنگھائی میں منعقد ہوگی۔ چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ پانچ نومبر کو چین کی دوسری بین الاقوامی درآمدی ایکسپو اور حونگ چھیاؤ عالمی اقتصادی فورم کی افتتاحی تقریب اور متعلقہ سرگرمیوں میں شرکت کریں گے اور خطاب کریں گے۔ ایکسپو کے دوران چینی صدر شی جن پھنگ متعلقہ ممالک کے صدور اور حکومتی رہنماوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ اب تک ایک سو ستر سے زائد ممالک اور علاقوں کے سیاسی اور تجارتی حلقوں کی شخصیات اور عالمی تنظیموں کے نمائندوں نے ایکسپو میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔

وانگ بینگ نان نے کہا کہ چین کی بین الاقوامی درآمدی ایکسپو کا انعقاد چین کی جانب سے اعلی معیار کے حامل کھلے پن کو مزید فروغ دینے کی ایک اہم پالیسی اور چین کی جانب سے دنیا کے لیے مثبت طور پر اپنی منڈی کھولنے کا اہم اقدام ہے۔ جس سے چین کی اعلی معیار کی حامل اقتصادی ترقی کو فائدہ پہنچے گا اور خوشحال عوامی زندگی کے حصول کے لیے بنیادی ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔


شیئر

Related stories