چین دنیا کا دوسرا سب سے بڑا غیر ملکی سرمایہ حاصل کرنے والا ملک ہے،یو این سی ٹی اے ڈی کی رپورٹ

2019-10-30 09:39:38
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تجارت اور ترقی یعنی یو این سی ٹی اے ڈی نے حال ہی میں ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 2019 کے پہلے نصف حصے میں ، چین نے 73 ارب امریکی ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کی ہے اور اب بھی وہ دنیا کا دوسرا سب سے بڑا غیر ملکی سرمایہ حاصل کرنے والا ملک ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق ، 2019 کے پہلے نصف حصے میں ، عالمی غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) چھ کھرب چالیس ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی۔اس سال کے پہلے نصف میں ، چین کی حاصل کردہ غیر ملکی سرمایہ کاری گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں چار فیصد زیادہ رہی ، اور یہ غیر ملکی سرمایہ حاصل کرنے والا دوسرا سب سے بڑا ملک ہے۔ امریکہ اب بھی وہ ملک ہے جو دنیا میں سب سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرتا ہے ۔

رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ رواں سال عالمی سطح پر ایف ڈی آئی میں 5 فیصد سے 10 فیصد اضافے کی توقع ہے۔ ترقی یافتہ معیشتوں میں غیر ملکی سرمائے کی آمد میں بحالی کا سلسلہ جاری رہے گا ، اور ترقی پذیر معیشتوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی سطح بنیادی طور پر مستحکم رہے گی۔ تاہم ، یو این سی ٹی اے ڈی نے متنبہ کیا ہے کہ عالمی معاشی نمو میں سست روی اور تجارتی کش مکش سمیت دیگر وجوہات کی بنا پر غیر ملکی سرمایہ کاری کی منتقلی اور استعمال کو زیادہ مسائل کا سامنا ہوگا۔


شیئر

Related stories