فرانسیسی صدر سمیت دیگر غیر ملکی رہنما چین کی دوسری بین الاقوامی درآمدی ایکسپو میں شرکت کریں گے
2019-10-30 16:07:43
تیس اکتوبر کو چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے اعلان کیا کہ چین کی دوسری بین الاقوامی درآمدی ایکسپو پانچ سے دس نومبر تک چین کے شہر شنگھائی میں منعقد ہورہی ہے۔چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کی دعوت پر فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون، سربیا کی وزیر اعظم اینا برنےبک ،یونان کے وزیر اعظم کیریا کوس متسو تاکس اور جمیکا کے وزیر اعظم اینڈریو ہولنس ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔